لاہور، مکان کی چھت گر گئی متعدد افراد کی اموات اور زخمی

باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 اور 7 سال کے بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ مکان کی چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری۔

حادثے میں مرنے والے تمام افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام لوگ آپس میں رشتےدار ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقت کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، چھت گرنے سے دو بھائی جاں بحق

گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب واقع نجی بینک کی چھت گر گئی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے.ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں ملبہ تلے سے سات متاثرین کو نکال لیا گیا تھا

Shares: