افغانی پاسپورٹ کے ساتھ جعلی پاکستانی پاسپورٹ، ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

0
43
mulzim

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کی ہے ،ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا ، نور اسلام نامی افغان مسافر عمان سے ڈیپورٹ ہوا تھا۔ملزم فلائٹ نمبر WY343کے ذریعے عمان سے لاہور ڈیپورٹ ہوا تھا۔ دوران تلاشی ملزم سے افغانی پاسپورٹ اور جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوا۔ ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے غرض سے ایران سے عمان جانے کی کوشش کی۔ جعلی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ملزم کو عمان سے ڈیپورٹ کر دیا گیا۔

ملزم کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے۔ملزم نے ملازمت کے غرض سے پشاور کے رہائشی ایجنٹ کو 435000 روپے ادا کر کے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا۔ملزم نے رقم ایجنٹ کے بینک اکاونٹ میں جمع کروائی تھی۔ملزم واٹس ایپ نمبر کے ذریعے ایجنٹ سے رابطے میں تھا ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔

بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع 

حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان 

بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی

دوسری جانب ایف آئی اے کے پی زون کی درگئ میں کارروائیاں کی گیں، ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیرنگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 29لاکھ 23 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں برآمد کر لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان میں سدیس، زار محمد اور فیضان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply