عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، لاہور میں کرونا کنٹرول کے لیے سول وعسکری تعاون پر اتفاق
لاہور میں کرونا کنٹرول کے لیے سول و عسکری تعاون پر اتفاق
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا . لاہور:سیاسی و عسکری قیادت کا کوروناکا پھیلاؤ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا . اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پنجاب حکومت کو ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی
لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مینجمنٹ کی موثر پالیسی مرتب کی جائے گی.لاہور:ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے .ورکنگ گروپ کی سفارشات پرلاہورشہرکیلئے علیحدہ ماڈل تیار کیا جائے گاورکنگ گروپ کی سفارشات کونیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اجلاس میں حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
سول اورعسکری اداروں میں کوآرڈینیشن کو مزیدموثر بنانے کا بھی فصلہ کیا گیا . صوبے میں ماسک کی پابندی پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیا .مارکیٹو ں اوربازاروں میں ایس او پیزکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کرنے پر اتفاق ہوا. لاہور؛سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات قبل از وقت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا
اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ باہمی تعاون اورعوام کی حمایت سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے۔
اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کوسراہا گیا.لاہور:وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا