لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی تقریب نے چارچاند لگا دیئے

لاہور: لاہور:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی جرسی کی تقریب نے چارچاند لگا دیئے ،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارت میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے اور قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

 

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی جرسی کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں عوام سے یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ اپنی آفیشل شرٹ خریدنا چاہتے ہیں تو دیے گئے لنک کے ذریعے خرید سکتے ہیں۔

Comments are closed.