لاہوراوپن پولوچیمپئن شپ 2019 سامبا بینک نے سخت مقابلےکےبعد جیت لی

لاہور:پاکستان میں ان دنوں‌ کھیل کی گرما گرم خبریں ہیں ،کہیں‌کرکٹ کی باتیں ہورہی ہیں تو کہیں ہاکی ،لیکن دوسری طرف پولو کے دلچسپ مقابلوں کے خبروں نے شائقین کو اور بھی گرمادیا ، اطلاعات کےمطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام  ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء سامبا بینک نے جیت لی، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد اے او ایس پو لو ٹیم کو 5-4سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سید تراب رضوی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سامبا بینک کی طرف سے ہیٹرک سکور کی۔

ٹرمپ جب بھی بولتا ہے پتھرتولتاہے،کوریائی "راکٹ مین” کاسخت جواب

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہمدان لاہور اوپن کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، صوبائی وزیر سید صمصام شاہ بخاری، اسحاق خان خاکوانی، علی خان ترین، ہمدان ہاؤسنگ کے سی ای او کمال ناصرخان لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضیٰ، میر شعیب احمد، آغا نجیب، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، سامبا بینک کے عمر لیاقت، ممبرز اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مجھے آگے کرکے پیچھے ہٹناحرام،مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن پرفتویٰ‌ داغ دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ سامبا بینک کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اے او ایس کی ٹیم نے کافی جان ماری مگر ٹیم سامبا بینک جیت گئی۔ سامبا بینک کی طرف سے 16 سالہ سید محمد تراب رضوی نے تین، ایڈورڈ بینر ایو نے دو گول سکور کیے۔ اے او ایس کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے دو جبکہ ہاشم کمال آغا اور حمزہ علی حکیم نے ایک ایک گول سکور کیا

مقبوضہ کشمیرچپےچپےپرفوج، پھربھی کشمیری مجاہدین کاخوف، وادی میں الرٹ جاری کردیا گیا

Comments are closed.