لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں ہاٹ سپاٹ ایریاز پر سنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سرچ آپریشنز میں ایس ڈی پی او گلشن راوی ارشد حیات کانجو اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس میں شیراکوٹ، نواں کوٹ ساندہ اور وحدت کالونی کے علاقے شامل ہیں۔
سپیشل سرچ آپریشنز بس اڈے، ہوٹلز، شاپنگ مالزاور دفاتر کے اردگرد کئے گئے تھے۔ سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ میں مشکوک افراد کوبھی چیک کیا جا رہاہے جس میں مشکوک افراد کا بائیو میٹرک مشینز کے ذریعہ سے ریکارڈ چیک کیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کے سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کا عمل جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنی حفاظت کیلئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔