ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن بلال قیوم کی سربراہی میں فیصل ٹاؤن پولیس کی کارروائی۔شہریوں کوقتل کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ وصول کرنے والا خطرناک اشتہاری ملزم عثمان عارف گرفتار۔ گرفتار اشتہاری ملزم نے شہریوں طارق محمود،ڈاکٹر عارف اور محمد ریاض کو قتل کی دھمکی دے کر بھتہ وصول کیاتھا۔
گرفتاراشتہاری ملزم عثمان عارف عرصہ 4سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار اشتہاری ملزم عثمان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن تیمور ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔