لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئی۔

لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئی۔
گذشتہ روز اسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 84ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر26مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 73پتنگیں، 12چرخیاں،12پنی ڈوراور 07گھچی ڈور برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔سٹریٹ ودیگرکرائم کے تدارک کیلئے ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گذشتہ روز اسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 84ملزمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر26مقدمات درج کیے گئے۔پتنگ بازوں سے73پتنگیں، 12چرخیاں،12پنی ڈوراور 07گھچی ڈور برآمد کی گئی۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان سے 20پسٹلز،01رائفل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران26ملزمان گرفتارہوئے۔ملزمان کے قبضہ سے11کلو583گرام چرس،120گرام ہیروئن،523لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 04گینگز کے 09ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ سبزہ زارپولیس، مصطفی ٹاؤن، اچھرہ اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1لاکھ31ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔گذشتہ روز ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 10مقدمات درج کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.