لاہور میں پولیس کس کی ہدایت پر کاروائیاں کر رہی ہے؟

0
35

چھٹی کے روز لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی، ون ویلنگ، پتنگ بازی و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 112 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے آگاہ کیا کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر32 مقدمات درج کئے گئے اور 32ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازوں سے 28 پتنگیں، 02 چرخیاں، 30 پنی ڈور اور 05گھچی ڈور برآمد کی گئں۔ اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کئے گئے اور 25 ہی ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 19 پسٹل، 03 رائفلز، 01 بندوق اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 07 کلو 160 گرام چرس اور 76لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر 03 جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 11 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو ان کے اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔ امروز 05 گینگز کے 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے تقریبا 03 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply