ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا اہم اجلاس۔
ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ، ایس پی ڈولفن سکواڈ سمیت تمام ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حکومتی فیصلے کے بعد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے افسران کو ہدایت کی کہ نرمی کے دنوں میں دکانوں اور بازاروں میں سماجی فاصلے سمیت احتیاطی تدابیر کی پابندی کروائیں۔ مکمل لاک ڈاؤن کے تین دنوں میں شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائیں۔ رمضان المبارک میں امن و امان کا قیام اور کرائم کنٹرول اولین ترجیح ہے۔ با مقصد پٹرولنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم کا تدارک کریں۔ موٹر سائیکل چوری ،رابری,ڈکیتی کی وارداتوں کے تدارک کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں۔ ڈویژنل پولیس افسران کی کارکردگی کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔ قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کریں۔

Shares: