سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت پولیس افسران کی ویڈیو لنک کانفرنس، ویڈیو لنک کانفرنس میں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سیعد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید کی شرکت، ویڈیو لنک کانفرنس میں سی ٹی او سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی شرکت۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں تمام ڈویژنل افسران نے بھی شرکت کی۔ ویڈیو لنک کانفرنس میں وفاقی حکومت کے 20 نکاتی ایجنڈے، رمضان المبارک میں کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو زیر بحث لایا گیا۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تین کیٹیگری میں انفورسمنٹ کروائی جائے گی۔سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ ناکوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ کا نظام بہتر بنایا جائے۔ پٹرولنگ فورس پانچ بجے مارکیٹس اور شاپ کو بند کروانے کی پابند ہونگیں۔ جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھیں گیں، وہاں انفورسمنٹ سخت ہوگی۔ حکومتی ہدایات پر کھلنے والی انڈسٹریز، مارکیٹوں اور بازاروں میں تہہ شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ماہ صیام میں عبادت گاہوں میں سوشل ڈیسٹنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ کمیٹیاں حکومتی 20 نکاتی ایجنڈے کو یقینی بنائیں گیں۔ ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ سسٹم کو افطار اور سحر کے مزید فعل کیا جائے۔ کورونا وائرس کا خطرہ موجود، حکومتی احکامات کی پاسداری کروائی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے افسران کو کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، رمضان المبارک میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔

Shares: