لاہور پولیس کا اپنی سپاہ کی فلاح و بہبود کے لئے احسن اقدام
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل احمد نواز اور اے ایس آئی محمد اصغر نے ملاقات کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے احمد نواز کو علاج معالجے کے لئے مالی امداد کا چیک دیا۔ ریٹائر ہیڈ کانسٹیبل احمد نوازکینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے اے ایس آئی محمد اصغر کو بھی ٹانگ کے علاج کیلئے چیک دیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین و اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور علاج معالجہ اولین ذمہ داری ہے۔ علاج معالجہ کے حوالے سے کسی بھی دشواری کی صورت میں پولیس افسران واہلکار براہِ راست رابطہ کریں۔ تمام ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو علاج و معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔

Shares: