لاہور پولیس کا اپنے ملازمین کی ویلفئیر کیلئے احسن اقدام:

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد اویس ملک کی زیرنگرانی پولیس ملازمین اور اہل خانہ کیلئے صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہیں ہیں۔ ماہر آئی سرجن ڈاکٹر صبور احمد نے پولیس لائنز ہسپتال میں ملازمین کا فری سفید موتیے کا آپریشن کیا۔آپریشن سے پہلے ملازمین کے مفت مکمل ٹیسٹ کئے گئے۔اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر شاہد منور،ڈی ایس پی محمد صابر،لائن افسر محمد جمیل،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود تھا۔ پولیس اہلکاران و افسران اپنا اور اپنی فیملی کا علاج معالجہ مکمل فری کرواسکتے ہیں۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد اویس ملک کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی میڈیکل فٹنس اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہمارا فوکس ہںے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاران و افسران کی ویلفیئر کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

Shares: