آذادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو لاہور پولیس کا سلام، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور سی ٹی او لاہور حماد عابد نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ صحافت کے عالمی دن کا مطلب بہادر اور جراتمند صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ھے، پولیس کی طرح بے شمار صحافی بھی صحافتی فریضہ ادا کرتے ہوئے شھادت کے منصب پر فائز ہوئے، سلیوٹ ان تمام صحافیوں کو جو حق اور سچ کے مشن پر گامزن ہیں۔ لاہور پولیس آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں، لاہور پولیس صحافیوں کو ان کے فرائض منصبی میں مکمل تعاون کی یقینی دہانی کرواتی ہے۔ سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ سلام ان تمام صحافیوں کو جنہوں نے فرض منصبی کی راہ میں اپنی جان دے دی، پولیس کی طرح صحافی بھی اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فراض سرانجام دیتے ہیں، پریس ریاست کا چوتھا ستون، معاشرے کےلئے آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں، عوام میں ٹریفک قوانین سے آگہی مہم میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. ہماری خامیوں کی نشاندہی اور مثبت کاموں کی تشہیر پر صحافیوں کے مشکور ہیں۔

لاہور پولیس کے اعلی افسران نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر کیا کہا؟
Shares: