لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاوَن

0
39

:لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاوَن

باغی ٹی وی :لاہور پولیس کی پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاوَن، ہربنس پورہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،2 ملزمان گرفتار،فیکٹری سے 12628 تیار پتنگیں، 171 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد،فیکٹری سے 23 ہزار پتنگیں بنانے کا خام مال، چرخی مشین و دیگر سامان برآمد.ملزمان نے لاہور کے دیگر علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ،

ملزمان نے دوران کارروائی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی کوشش بھی کی،تمام والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں.پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے.

واضح رہے کہ قاتل ڈور نے نوجوان پروفسر کی جان لے لی تھی ۔جبکہ جڑواں شہروں بالخصوص راولپنڈی میں ہونے والی بسنت کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 سالہ بچے کے سر میں گولی گھس گئی۔ تھانہ کورال کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈور پھر جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے ،جو انتظامیہ کی غفلت‘ لاپروائی اور فرائض منصبی ادا نہ کرنے کی دلیل ہے۔

نوجوان پروفیسر کی موت کے بعد ایس ایچ او کی معطلی مسئلے کا حل نہیں، چند دن بعد ایس ایچ او بحال ہو جائے گا۔ اسے گھر بیٹھے تنخواہ ملتی رہے گی۔ حکومت اس بار ے قانون سازی کرے۔ پتنگ ڈور سے ہلاکت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ جبکہ پتنگ بازوں پر دہشتگردی جیسی سنگین ناقابل ضمانت دفعات لگانے بارے بھی قانون سازی کی جائے۔ اس کے بغیر اسے روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

Leave a reply