پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری مجرم، ڈاکو ناظم عرف فوجی ہلاک
سی آئی اے کینٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا ہے،دوران پولیس مقابلہ سب انسپکٹر کو شہید کرنے والا مجرم اشتہاری، ڈاکو ناظم عرف فوجی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے
پولیس ٹیم ملزم سے موٹر سائیکل برآمد کرکے علاقہ تھانہ مناواں سے واپس آ رہی تھی ، ہلاک ہونے والے مجرم اشتہاری کے دیگر ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ مجرم اشتہاری اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،
یاد رہے کہ ہلاک ملزم ناظم عرف فوجی نے اپنے بھائیوں اعظم اور رضوان کے ساتھ مل کر 2022 میں دوران پولیس مقابلہ سرور اکرم سب انسپکٹر کو ساہیوال میں شہید کیا تھا ،ملزم ناظم عرف فوجی کے بھائی اعجاز عرف ججی نے 2016 میں ضلع اکاڑہ کے بخشی خانے کے انچارج سعید انسپکٹر کو فائر مارے تھے اور اپنے ساتھوں سمیت بخشی خانے کی حوالات سے فرار ہو گیا تھا جو کہ بعد میں اوکاڑہ پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے ،ملزم سابقہ ریکاررڈیافتہ ہے جس پر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات مختلف اضلاع میں درج تھے ،مجرم اشتہاری ناظم عرف فوجی قتل، ڈکیتیوں اور رابریوں کے مختلف مقدمات میں مختلف اضلاع لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم ناظم عرف فوجی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں دم توڑ گیا،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔