لاہور انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن کی کامیاب کارروائی۔ گھروں میں ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں کرنے والا ریکارڈ یافتہ بین الاصوبائی گروہ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ فیض عرف فیضو،پروین عرف پینو اور اس کی ساتھی زلیخا شامل ہیں۔ گینگ کی رکن اشتہاری ملزمہ پروین عرف پینو 12سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں لاہور پولیس کومطلوب تھی۔ ملزمان سے3لاکھ روپے نقدی،چوری شدہ کار،3موبائل فونز،آلات نقب زنی اورناجائز اسلحہ آتشیں برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے لاہور سمیت فیصل آباد،اسلام آباد اورکراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مد د سے گرفتارکیا۔ ایس پی اقبا ل ٹاؤن انویسٹی گیشن نوید ارشاد نے بین الاصوبائی گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

- Home
- جرائم و حادثات
- لاہور پولیس نے خواتین کا اشتہاری گینگ پکڑ لیا







