لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سال2020 ء میں کتنے آپریشنز کیے،رپورٹ آگئی

0
41

لاہور پولیس آپریشنز ونگ,سال2020ءکےسرچ اینڈ سویپ آپریشنز کی رپورٹ

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر،جرائم پیشہ افراد کی روک تھام کیلئے05ہزار 540سر چ آپریشنز کئے گئے۔ 01لاکھ 17 ہزار 903گھروں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ 04لاکھ82ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا گیا، کوائف نامکمل ہونے پر 04ہزار425افراد کے خلاف انسدادی کارروائی۔ 44ہزا ر سے زائد کرایہ داروں کو بھی چیک کیا گیا۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 973 مقدمات درج کئے گئے 1768ہوٹلز،457گیسٹ ہاؤسز،866ہاسٹلز،38تعلیمی اداروں اور519بس اڈوں کی چیکنگ کی گئی

09گودام،7012دکانیں،286مدارس اور433گرجا گھروں کی سکریننگ کی گئی۔ منشیات پر 69،قمار بازی پر01،فارنر ایکٹ کے تحت01مقدمہ درج ہوئے۔
ناجائزاسلحہ برآمد ہونے پر34مقدمات درج کئے گئے۔ سرچ آپریشنزکے دوران جرائم میں ملوث48عادی و اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 05ہزار614قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی

Leave a reply