ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا پولیس افسران کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم۔منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 27 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ملزمان کو قبضہ سے 11 کلو گرام ہیروئن 5کلو گرام چرس اور 273 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے 1 ماہ کے دوان440منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 440 مقدمات درج کئے گئے۔

ملزمان کے قبضہ سے141کلو 938گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے قبضہ سے01کلو246گرام آئس، 400گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔منشیات فروشوں
سے5131لٹرشراب سمیت بھاری مقدار میں افیون اور بھنگ بھی برآمد کی گئی۔

رواں سال کے دوران منشیات فروش3609 گرفتار، 3532مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان سے 43کلو گرام سے زائد ہیروئن، 1716کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ملزمان سے 02کلو889گرام آئس، 41ہزار736لیٹر شراب برآمد کی گئی۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ شہری منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

Shares: