لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھی متحرک

لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھی متحرک ہو گئی۔لاہور شہر کے باسیوں کو بھکاریوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ ایس ایچ اوز شاہراؤں، چوراہوں پر کھڑے ہونے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔رواں سال کے دوران01ہزار 32گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 529 مقدمات درج کئے گئے۔سٹی ڈویژن پولیس نے229،کینٹ 104،سول لائنز ڈویژن پولیس نے 154گداگر گرفتار کئے۔صدر ڈویژن پولیس نے225،اقبال ٹاؤن96اورماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے224 گداگر گرفتار کئے۔

اپنے مفادات کے لئے بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیمیں کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔

Comments are closed.