لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے پولیس مقابلے میں ملزمان ہلاک ہو گئے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بتایا کے 2روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2ڈاکوؤں کے زیر استعمال جدید آتشیں اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے جس میں ایک عددSMGرائفل، 3میگزین اور 100گولیاں جبکہ 2پسٹل30بور، 6میگزین، 100گولیاں برآمد ہوئے۔ ملزمان کے زیر استعمال ایک عدد MP5، 3میگزین اور50گولیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں، ہلاک ملزمان کرایہ کے گھر میں رہائش پزیر تھے اور دوران ریڈ یہ جدید آتشیں اسلحہ اِن سے برآمد کیا گیا۔ اس پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سرور روڈسمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی انسپکٹر ذوالفقار علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

Shares: