لاہور:لاہور پریس کلب اورگھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ممبران اور ان کی فیملیز کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق معزز ممبران اور انکی فیملیز کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی تمام سہولیات پر 25 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ممبران اور ان کے خاندانوں کو ان مشکل حالات میں علاج معالجے کی سستی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں ہسپتالوں سے معاہدوں کا منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ آئندہ چند روز میں مزیدکئی ہسپتالوں سے معاہدے کرلئے جائیں گے تاکہ کلب کے ممبران کو ان کے علاقوں سے بھی یہ سہو لیا ت میسرآسکے ۔گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی سہولیات سے استفادہ کے خواہش مند ممبران کلب سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ گورننگ باڈی نے گھر کی ہسپتال سے ایم اویو کےلئے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی کاوش کو سراہا۔

Shares: