لاہور پریس کلب الیکشن کمیٹی برائے سال 2021 ءکا اجلاس چیئرمین سلیم بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران جناب میاں حبیب اللہ، جناب محمد نعیم اقبال، جناب شفیق پسروری اور جناب احتشام الحق نے شرکت کی جبکہ جناب ارسلان رفیق بھٹی نے بذریعہ فون تمام فیصلوں کی تائید کی جبکہ متفقہ طور پر الیکشن شیڈول کی منظوری دی گئی جسے جاری بھی کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ ممبران کلب 20 دسمبر دوپہر12 بجے تک سالانہ فیس اور کینٹین واجبات جمع کروا سکیں گے ۔ جن امیدواران اور انکے تجویز و تائید کنندگان کی سالانہ فیس اور کینٹین واجبات مذکورہ تاریخ تک جمع نہیں ہوں گے ان کے کاغذات نامزدگی منسوخ تصور ہوں گے تاہم ووٹرز کی سہولت کیلئے سالانہ فیس اور کینٹین واجبات 24 دسمبر شام6بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
ووٹرز کی حتمی فہرست 25 دسمبر دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی جس کے بعد اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی۔اجلاس میں ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام ممبران کلب سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔