لاہور پریس کلب میں تین روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا اہتمام

0
79

اہور پریس کلب میں معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بچاﺅکے لئے تین روزہ فری ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کا اہتمام کیاگیاہے۔

تین روزہ ہیپاٹائٹس ویکسینیشن کیمپ حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت LabPKکے اشتراک سے لاہور پریس کلب میں لگایاجارہاہے ۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ کے پہلے روز معززکونسل ممبران اور ان کے اہلخانہ کی کثیرتعدادنے کیمپ میں شرکت کی۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ لئے گئے اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کے کورس کی پہلی ڈوز دی گئی جس کی دوسری ڈوز ایک ماہ بعد جبکہ تیسری اور آخری ڈوز چھ ماہ بعد دی جائے گی جس کے لئے لاہور پریس کلب میں آئندہ ماہ دوبارہ کیمپ منعقد کیاجائے گا لیکن اس کیمپ میں صرف ان ہی افراد کو ٹریٹ کیاجائے گا جنھوں نے کورس کی پہلی ڈوز لے رکھی ہوگی۔ ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ میں حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی پروگرام منیجر ڈاکٹرہدایت اللہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹرضوفشاں فاطمہ، ڈاکٹر عطاءمحی الدین، LabPK کے سی ای او بلال فیض، فراز احمد، لیب ٹیکنیشن عمیر شکیل، اقبال مغل، ویکسنیشنر محمد صائم، جونیئر ٹیکنیشن نمرہ سجاد، منیجر لیب پی کے رانا فلک شیرودیگر ٹیکنیکل سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور گل نواز نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے ممبران نے کیمپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسے وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ کیمپ روزانہ کی بنیاد پر صبح 9بجے سے سہ پہر 4بجے تک منگل تاجمعرات تین دن تک لگایا جارہاہے۔ گورننگ باڈی نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں خودبھی شرکت کریں اور اپنے اہلخانہ کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ صحت کے بہترین اصولوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ایک صحت مند زندگی گزارسکیں۔

Leave a reply