لاہور قلندر فائنل میںکیسے پہنچا اورمزید کیا حاصل کرنا چاہتا ہے،مبشر لقمان کو رانا عاطف کا خصوصی انٹرویو
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن اور صحافی نے اپنے یو ٹیوب چینل میں آج لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف سے انٹرویو کرتے ہوئے کافی معلوماتی باتین کی ہیں. مبشر لقمان نے عاطف سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے اب کی بار ہم نے یہ بات پکی کرنی ہے کہ لاہور قلندر نے جیتنا ہے . ویسے لاہور جیتے ، کراچی جیتے ، ملتان جیتے کوئی ٹیم بھی جییتے جیت تو در اصل عوام کی ہے اور پاکستان کی ہے.
رانا عاطف نے کہا کہ ہم نے جو کمٹمنٹ کی تھی اس کو آگے لے کر جیت کا مزہ چکھنا ہے . رانا عاطف کا کہنا تھا کہ ہم نے فارنر بڑے بڑے کھلاڑی کھلا کر دیکھے لیکن ان ہم جیت نہ سکے . اب ہم نے اپنا ٹیلنٹ لے کر آئے اور اپنی کمنٹمنٹ پر ثابت رہے تو ہم نے ساٹھ فیصد حاصل کیا جب ہم نے اسی فیصد حاصل کر لیا تو ہم کو کون ہرا سکے گے. انہوںنے کہا کہ ہم اسی ٹیلنٹ کو آگے لے کر جائیںگے اور ان شاءاللہ فتح حاصل کریں گے.
مبشر لقمان نے نےکہاکہ میںنے دیکھا ہے اس قدر ٹیلنٹ کو حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے عاقب جاوید کو دیکھا کہ وہ پاگلو ںکی طرح لگے رہتے ہیںاور ٹیم کے کورسز کرتے رہتے ہیں.لیکن کوئی رزلٹ یا آؤٹ کم نہیںملتا. اس کے جواب میں رانا عاطف کا کہنا تھا کہ جب آپ کسیس کام کا جزبہ ، لگن اور شوق ہو تب یہ تکلیف کوئی معنی نہیں رکھتی . ہمارا بینادی مقصد را میٹریل سے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں جتنا بھی تگ و دو کرنا پڑے کریں گے.