لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میچز کراچی شفٹ کرنے کی مخالفت

0
41

لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میچز کراچی شفٹ کرنے کی مخالفت

باغی ٹی وی :پی ایس ایل 6 کےلاہورکےمیچ کراچی میں کرانےپرغور کیا جارہا ہے. پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچ 10 مارچ سے لاہور میں شیڈول ہیں.،ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام میچ کراچی منتقلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تجویز ضرور ہے. لاہور قلندرز کی پی ایس ایل میچز کراچی شفٹ کرنے کی مخالفت

ترجمان لاہورقلندرز نے کہا ہے کہ لاہورکےمیچ کراچی شفٹ کرنےپرکبھی اتفاق نہیں ہوا،

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ایک روز کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کو عالمی وبا سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرنا شروع کردئیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کووڈ نائنٹین سے پاک رکھنے کے لئے ہر چوتھے روز پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل دہرانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی تمام فرنچائزز کےتعاون سے مزید سخت ترین اقدامات کئےجارہےہیں

Leave a reply