لاہور:پریس کلب کے باہرراوی کے باسیوں کا احتجاجی مظاہرہ،اطلاعات کے مطابق لاہور میں راوی کنارے نئے شہرکوبسانے میں رکاوٹیں کھڑی ہوگئی ہیں اوراطلاعات یہ ہیں کہ وہاں کے مقامی زمینداروں نے آج پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا ہے اورحکومت سے شکوے شکایتیں بھی کی ہیں

 

لاہورپریس کلب سے باغی ٹی وی کے رپورٹرفیض چغتائی کے مطابق ان لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان سے زمینیں ہتھیانے کے لیے اپنا ہی فارمولا لاگو کردیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری زرعی زمینوں کوبنجرزمینیں ظاہرکرکے حکومت سستے بھاو خرید نا چاہتی ہے

 

باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہےکہ وہ اپنے حق کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، ان مظاہرین میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے چھوٹے بھائی میاں مصطفیٰ رشید بھی شامل ہیں وہ بھی حکومت سے گلے شکوے کررہے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق پرکسی کوڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے

Shares: