لاہور سے ایک ماہ میں 29 رائفلز،295 پستول،ہزاروں گولیاں برآمد

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

لاہور سے ایک ماہ میں 29 رائفلز،295 پستول،ہزاروں گولیاں برآمد

سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ اسلحہ کی نمائش اور ڈبل کیبن گاڑیوں پر پروٹوکول کلچر کے ذریعے شریف شہریوں کو ہراساں کرنے والے غنڈوں اور بدمعاش مافیا کی صوبائی دارالحکومت میں ہرگز گنجائش نہیں۔

لاہور پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس خفیہ اداروں اور انٹیلیجنس بیسڈ اطلاعات کی بنیاد پر شہر میں موجود بدمعاشوں اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں گن من لے کر گھومنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رہی ہے۔قانون کے مطابق ریکارڈ یافتہ غنڈوں اور بدمعاشوں کو ایک بار پھر تھانوں میں حاضریاں لگوانے کا پابند کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کا ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن باقاعدگی سے جاری ہے۔ رواں ماہ اب تک ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر 346 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ پولیس سٹیشنز میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 29 رائفلز اورگنز،01 کلاشنکوف،295 پسٹلز اور ریوالور،ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برامد کی گئیں۔ اسی طرح منشیات کے گھناؤنے دھندے میں ملوث 443 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 183 کلو گرام سے زائد چرس،ایک کلو ہیروئن اور 7362 لٹر شراب برامد کر لی گئی۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ناجائز اسلحہ کے خلاف ایکشن میں خاطر خواہ تیزی لائی گئی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت آرمز ترمیمی آرڈیننس کے تحت 346 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ڈبل کیبن گاڑیوں پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے بدمعاش مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

Comments are closed.