لاہور:شاہدرہ موڑ ناجائز تجاوزات والے جیت گئے:عوام ہارگئی:سرکاری عملے کی یاری سے سینہ زوری جاری

لاہور:لاہور:شاہدرہ موڑناجائزتجاوزات والے جیت گئے:عوام ہارگئی:سرکاری عملے کی یاری سے بھتہ خوربھاری ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ موڑ میں ناجائزتجاوزات والوں کا اس قدر غلبہ اورکنٹرول ہے کہ جن کے سامنے عوام بے بس اورٹھیلے اوررھڑیوں والے بے حس ہوگئے ہیں‌

 

 

لاہورشاہدرہ موڑ میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی محال ہوگیا اورٹریفک کا جام رہنا بھی معمول بن گیا۔ قبضہ مافیا نے راوی ٹائون انتظامیہ اور ٹریفک وارڈن سے سازباز کرکے سڑکوں کے دونوں اطراف تجاوزات کی بھرمار کر رکھی ہے۔

 

دکانداروں نے سروس روڈ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق دکانداروں نے دکانوں کے آگے غیرقانونی پھٹے لگا کر ان سے روزانہ کی بنیاد پر بھتہ لے کر سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

 

شاہدرہ کے اس چوک اورملحقات میں تجاوزات کے خلاف فرینڈلی آپریشن میں متعدد دکانوں کے تھڑے اورکھوکھے مسمارکردئیے گئے جبکہ بااثر دکانداروں نے دوبارہ تجاوزات قائم کرکے انتظامیہ کے احکامات کونظرانداز کردیااورپیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے

 

ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی والوں کی مرضی سے یہ سب کچھ ہورہا ہے اوریہ تجاوزات والے ہرمہینے پولیس ، میونسپل اہلکاروں کو پہنچاتے ہیں اورپھریہی اہلکاران لوگوں کوتحفظ دینے کا کھیل رچاتے ہیں‌

 

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عوام الناس کی شکایت پرجو فرینڈلی اپریشن ہوا ہے اسی شام انہی اہلکاروں کی مرضی سے یہاں دوبارہ ٹھیلے ، رہڑیاں اوردیگربھاری چیزیں انسٹال کردی گئیں

 

اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار، کمشنرلاہور، ڈی سی لاہور سے درخواست کی ہے کہ وہ خدارا عوا پررحم کریں اوران کوآنے جانے کے لیے راستہ کلیئر کروا کردیں اوراگریہ کام نہیں ہوسکتا توپھرمستعفی ہوکرگھر چلے جائیں

 

 

Comments are closed.