مزید دیکھیں

مقبول

کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی) گلشن معمار میں چھت...

سعودی ولی عہد کا یوکرینی صدر کا خیر مقدم،ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن...

وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد...

لاہور شہر میں جون کے مہینے میں‌ کب بارش ہو گی ، بتادیا گیا

لاہور شہر میں جون کے مہینے میں‌ کب بارش ہو گی ، بتادیا گیا

باغی ٹی وی جون کے سخت موسم میں بارش کو سب کو انتطار ہے . اس سلسلے میں مون سون کی بارشوں کا پہلا سپیل لاہور میں داخل ہونے کو تیار ہے۔ شہر میں مون سون کی پہلی بارش 25 جون کو متوقع ہے۔

واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے منصوبوں پر کام 25 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے تاکہ تیز بارشوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کوئی حادثہ پیش نہ آ سکے۔

مراسلہ کے مطابق یکم جولائی سے 30 ستمبر تک فوکل پرسن واسا کنٹرول روم میں تعینات کیا جائے۔ نکاسی آب کے لئے الائیڈ محکمے واسا کے ساتھ تعاون میں کام کریں۔ نکاسی آب کے لئے واسا کنٹڑول روم قائم کر دیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر آج موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام اوررات کے اوقات میں کشمیر، پوٹھوہار ریجن، لاہور، سرگودھا، گوجرنوالہ ، اسلام آباد، وادی پشاور،مردان اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اوربالائی سندھساحلی علاقوں تھر پارکر،ٹھٹھہ،بدین، کراچیمیں بھی کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔