پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپ پر رش لگ گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے ہونا ہے، تاہم پرانی قیمتوں پر پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش لگ گیا۔
لاہور کے کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرل ڈلوانے کیلئے لائینں لگی ہیں جبکہ پمپ مالکان کی جانب سے محدود مقدار میں پیٹرول فراہم کیا جارہا ہے اور کئی پمپمس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پیترول موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کے مارچ کی وجہ سے سپلائی نہیں آئی.
کراچی کے مختلف پمپس پر بھی پٹرول ڈلوانے والوں کا رش لگ گیا، یہاں بھی بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول کی فروخت بند کردی گئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد،قصور،میں بھی پٹرول پمپس نے پٹرول کی فروخت بند ہے، پیترول ڈلوانے کیلئے لائینوں میں لگے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فیصل آباد میں بھی رات 12 بجے سے پہلے پٹرول خریدنے کے لیے پمپس پر رش بڑھ گیا، شہریوں اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹینک فل کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔