لاہور سمیت پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے بند، فلائٹس شیڈول متاثر

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا، کئی علاقوں میں حد نگاہ صفر ہوگئی ہے دھند بڑھنے پر موٹر وے کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھا گئے، لاہور، قصور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ چونیاں، ظفر وال، صفدر آباد میں بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

دھند سے قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر حد نگاہ تیس میٹر تک رہی گئی۔ موٹر وے پولیس نے دھند میں حادثات سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔ دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا۔ لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بندہے،موٹروے ایم2لاہور سے لیہ تک شدید دھند کے باعث بند ہے،موٹروے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے،موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے خانیوال بھی دھند سے بند ہے،موٹروے لاہور سے اسلام آباد بھی بند ہے

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں،ایم فور پنڈی بھٹیاں،گوجرہ تک بند کر دی گئی،قومی شاہراہ ٹھوکر ،چوہنگ، شام کی بھٹیاں اور مانگا منڈی میں دھند کا راج ہے،حبیب آباد،رینالہ خورد،اوکاڑہ،گیمبر ،ساہیوال اورہڑپہ میں دھند شدید ہے،

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar)، اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت بھی برقرار رہے گی.

علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن جزوی طور پرروک دیا گیا،اے ٹی سی حکام نے وارننگ جاری کردی اور تمام ائیرلائینز کے پائلٹس کو آگاہ کردیا گیا جبکہ لاہور آنے اور جانے والی پروازیں ری شیڈول کر دی گئیں ہیں،

رات 1 بجے شارجہ جانے والی پرواز پی کے 185 کو صبح 10 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رات 12بجے قطر سے آنے والی پرواز کیو آر 620 کل ساڑھے گیارہ بجے لاہور آئے گی،کیو آر 621 دوپہر ایک بجے قطر روانہ ہو گی۔

Leave a reply