لاہور بارش میں ڈوب گیا ، وزیراعلیٰ حاضر واسا کا عملہ غائب ، شہری آخر کس کے پاس جائیں؟

لاہور: بارشوں نے لاہور میں‌سیلاب کی صورت حال پیدا کردی ، بارشوں کے پانی سے عوام الناس کا براحال ، بارش اور گٹروں کا پانی لاہور کی سڑکوں پر راج کرنے لگا.بارش کے پانی سے نبٹنے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار تو لوگوں کی خبر گیری کے لیے مختلف مقامات پر پہنچ رہے ہیں لیکن دوسری طرف واسا افسران نے شہریوں کو لاوارث چھوڑدیا ہے.


لاہور کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کا پانی جمع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں اور حکومت کی ناقص منصوبہ بندی پر کڑی تنقید بھی کررہے ہیں. اس دروان لاہور کے مختلف علاقوں سے باغی ٹی وی کو موصول ہونی والی خبروں سے یہی پتہ چل رہاہے کہ اس وقت لاہوریوں کا کوئی پرسان حال نہیں.

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور کے دیگر علاقوں کی طرح چوبرچی چوک میں بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کے پانی سے سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے. اور چوک میں رکا ہوا پانی لوگوں کے لیے عذاب سے کم نہیں دکھائی دے رہا.لوگ واسا حکام سے راطبہ کررہے ہیں لیکن متعلقہ علاقے کے ایس ڈی او حبیب کا نمبر 03224261513 بند جا رہا ہے.واسا حکام کی اس قدر بے حسی پر شہری نالاں ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ‌سے درخواست کی ہے کہ وہ خود آکر حالات کا جائزہ لیں اور شہریوں کی مشکل اور عذاب والی زندگی کا احاطہ کریں کہ لوگ کس طرح بارش ،گندے نالوں اور گٹروں کے پانی سے پریشان ہیں اور حکام ابھی تک سوئے ہوئے ہیں.

یاد رہے کہ چوبرجی چوک میں جب بھی بارش ہوتی ہے تو وہاں گردونواح سے بارش کا پانی جمع ہوجاتاہے .اس کے علاوہ ساتھ ہی چلنے والے گندے نالے کا پانی بھی اس میں شامل ہوکر سیلاب کا منظر پیش کررہاہے. شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اگر اتنے بڑے شہر کے لوگوں کی سالوں سے اس تکلیف کا پتہ ہی نہیں‌تو پھر اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں .جہاں لوگ پانیوں میں‌گھرے ہوں اور وہاں کے حکام صرف میڈیا پر بیانی بازی کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کررہے ہوں.

Comments are closed.