لاہور:آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرآگئی: مسافروین کوحادثہ:11 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق آدھی رات کوغمگین کردینے والی خبرنے سب کورلا دیا ،لاہورسے کراچی جانے والی مسافروین کو سکھرکے قریب حادثہ پیش آگیا
ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مسافر وین کو صوبہ سندھ کے ضلع سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔
سکھر:قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب تیز رفتار وین الٹ گئی،حادثے میں دس افراد جاں بحق،
لاشوں کو مزدا گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے pic.twitter.com/Yga4KiAZpJ— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 29, 2020
ریسکیوذرائع کے مطابق سکھر کے علاقے سانگی میں مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، حادثے کا شکار بدقسمت وین لاہور سے کراچی جارہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچوں سمیت چار خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو پنوعاقل اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔