لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

0
38

لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے طیاروں کے جی پی ایس سگنل غائب

حالیہ دنوں میں لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ کے اطراف سے اچانک طیاروں کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) سگنل غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جی پی ایس سگنل غائب ہونے سے تقریباً 25 یا اس سے زائد طیارے متاثر ہوئے جب کہ پائلٹس کو جہاز اتارنے اور اڑان بھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے سیالکوٹ آنے والی دو غیر ملکی پروازوں کے بھی جی پی ایس سگنل غائب ہوگئے تھے، جس کے بعد کپتانوں نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیاروں کو لینڈ کروایا تھا۔ جی پی ایس سگنل غائب ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پروازوں کے لیے ناٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک 100 کلومیٹر اور اس کے اطراف میں سگنل کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
سی اے اے نے اپنے نوٹم میں پائلٹس کو کولینڈنگ سے قبل فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کو تفصیلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو لینڈنگ سے قبل کوئی پیچیدگی ہوتی ہے تو فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رہنمائی حاصل کریں۔

Leave a reply