لاہور. صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپس کا دورہ ، ورکشاپس میں کھڑی کمپنی کی ناکارہ گاڑیوں پر اظہار برہمی، صوبائی وزیر کا ورکشاپس میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں کو آپریشنل کر نے کا حکم دیدیا معمولی نقائص والی گاڑیوں کو 24 گھنٹے کے اندر آپریشنل کیا جائے،
آئندہ کسی ورکشاپ میں ناکارہ گاڑی نظر نہیں آنی چاہئیے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 15 جنوری کی شام تک زیرو ویسٹ کا ہدف ہر صورت حاصلِ کرنا ہوگا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہدف کے حصول میں ناکام رہنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی
جو کام کرے گا وہی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں رہے گا ، کام چور اور نکمے اہلکاروں کی کمپنی میں کوئی گنجائش نہیں

لاہور کو کوڑا کرکٹ سے پاک کر کے صاف ستھرا شہر بنانا ہے، صوبائی وزیر نے چلڈرن ہسپتال کے عقب میں واقع مین ورکشاپ، سنگیاں پل ورکشاپ اور ویلنشیا ٹاون ورکشاپ کا دورہ کیا ، صوبائی وزیر نے ورکشاپس کے دورہ کے دوران سٹاف کی حاضری بھی چیک کی، چئیرمین ایل ڈبلیوایم سی، سی ای او اور دیگر افسران بھی صوبائی وزیر کے ھمراہ تھے

Shares: