لاہور:مون سون کی بارشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ویسٹ میجمنٹ کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

0
29

لاہور:لاہور:مون سون کی بارشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ویسٹ میجمنٹ کمپنی نے بڑا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مون سون بارشوں میں شاہراؤں پرصفائی نکاسی آب کے لیے آستین چڑھا لیں

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو رافعہ حیدر کہتی ہیں‌ کہ بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہر کے تمام زونل آفیسرز کو الرٹ جاری کیا جا سکے گا،اس موقع پر سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے ایمرجنسی رسپانس پلان تشکیل دے دیا

چیف ایگزیکٹوویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ شہر میں چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی ہوتے ہی فورا فیلڈ سٹاف تعینات کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہر کے تمام زونز میں ایمرجنسی سنٹرز، فیلڈ سٹاف اور ان کا ڈیوٹی روسٹرز پلان کر لیا گیا ہے۔ ایمر جنسی پلان ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کے باہمی مشاورت سے ترتیب دیا گیا ہے۔

رافعہ حیدر سی ای اوکا اس موقع پر کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے، سالڈ ویسٹ ہٹانے کے لیے مشینری، وہیکلز اور سٹاف تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کے بارشوں کے موسم میں سڑکوں پر کوڑا نہ پھینکیں۔ شکایات کی صورت میں 1139 ہیلپ لائن، سوشل میڈیا، کلین لاہو ایپ یا خدمت اپ پر رابطہ کریں۔

Leave a reply