باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا، رات گیارہ سے صبح تک پولیس موجود رہی ، پرویز الہیٰ عقبی دروازے سے فرار ہو گئے، گرفتاری نہ دی، اس ساری کاروائی کے دوران نہ تو تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہیٰ کے گھر پہنچے اور نہ ہی کارکنان، پولیس چند افراد کو گرفتار کر کے لے گئی اور پرویز الہیٰ کی رہائشگاہ سے پولیس پر ہونے والے پتھراؤ ، پٹرول بم پھینکے جانے پر مقدمہ درج کر لیا،
سوشل میڈیا پر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بناتے ہیں، پرویزالہیٰ بھی عمران خان سے زیادہ بز دل نکلے، اگر انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو گرفتاری دے دیں اور پھر عدالت سے ضمانت کروا لیں ، پولیس پہنچی تو پرویز الہیٰ نے خواتین اور ملازموں کو باہر بھیجا اور خود مبینہ طور پر عقبی دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس کو گھر کی خواتین نے ہی بتایا تھا کہ پرویز الہیٰ اندر موجود ہیں، اس بات کی گواہی سالک حسین نے بھی ٹویٹ کر کے دی ہے
صحافی نجم ولی خان کہتے ہیں کہ اطلاعات کے مطابق چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کا آپریشن چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کو پیشگی اطلاع ہی نہیں بلکہ باقاعدہ منظوری اور اتفاق سے کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق چودھری پرویز الہی کی گرفتاری کا آپریشن چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین کو پیشگی اطلاع ہی نہیں بلکہ باقاعدہ منظوری اور اتفاق سے کیا گیا۔
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) April 29, 2023
نجم ولی خان کہتے ہیں کہ عزت دار لوگ عورتوں کو آگے کرتے ہی نہیں تھے۔ معذرت کے ساتھ پرویز الہی نے بھاگ کے اور عورتوں کو ڈھال بنا کے جٹوں کی عزت اور غیرت کا تصور ہی تباہ کر دیا ہے۔ یہاں لوگ دو دو سال جیل رہے مگر اپنی عورتوں تک پولیس نہیں آنے دی، یہ دو دن کی قید دیکھ کے عورتیں چھوڑ کے فرار ہو گئے؟ افسوس ہے ،چوہدری پرویزالہی کے گھر جو کچھ ہوا اس میں عقل اور فکر والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔ FIR ٹھیکوں میں رشوت کی ہے جو کہ معمول کا معاملہ ہے مگر کبھی سوچا نہیں جا سکتا تھا کہ پرویزالہی کے گھر کا گیٹ بکتربند گاڑی توڑے گی۔ پرویزالہی فیملی کی محبت میں مارے گئے ورنہ کبھی ایسا نہ ہونے دیتے۔ جب پرویز مشرف اور عمران خان کے ادوار میں کہا جاتا تھا کہ ظلم نہ کرو تو جواب ملتا تھا کرپٹ لوگوں کی حمایت نہ کرو۔ ان کی گرفتاری درست، یہ عدالتوں میں خود کو بے گناہ ثابت کریں۔ اب پیپلزپارٹی اور نوازلیگ کے لئے فارمولہ پی ٹی آئی کے لئے کیسے غلط ہو گیا؟ کرپشن نہیں کی تو ڈرتے کیوں ہیں؟
پولیس صبح واپس گئی اور اعلان کیا کہ گرفتار نہیں کر سکے تو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پرویز الہیٰ کے گھر نہ صرف آمد شروع ہو گئی بلکہ مزمتی بیانات آنا بھی شروع ہو گئے،سابق صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید اور ابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان کی پرویز الہی کے گھر آمد ہوئی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ،اس سے پہلے ملک کے سب سے بڑے اور مقبول لیڈر عمران خان کے گھر کو کرینوں سے توڑا گیا اب پرویز الہی کے گھر یہ کچھ ہوا ، انکا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے اسمبلی کیوں توڑی ، جب تک ملک میں فیئر اور فری الیکشن نہیں ہوتے حالات بہتر نہیں ہوں گے ،ضمانت کے باوجود گھر پر ایسا دھاوا بولا گیا جیسے وہ کوئی دہشت گرد ہیں ،انہیں واضح طور پر اپنی شکست نظر آبرہی ہے اسی لیئے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اگر الیکشن نہیں کرواتے تو اتنی بڑی موومنٹ چلائیں گے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی تمام ورکرز اسلام آباد گئے ہوئے تھے جب یہ سب ہوا ، پرویز الہی گھر میں موجود نہیں ہیں
سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔پولیس نے گھر پر حملہ کر کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا ،پولیس نے ضمانت کے باوجود گھر پر حملہ کر کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی نگران وزیر اعلی مسلسل غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف ہے،پی ڈی ایم نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔امپورٹڈ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل کو برداشت کر سکے
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شہباز سرکار گھٹیا ترین انتقامی سیاست کرنے پر اترآئی ہے،امپورٹڈ حکومت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے پرویز الٰہی کے گھر پر حملہ کروانے والے حکمرانوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے پنجاب پولیس شریف خاندان کی گھر کی باندی بن چکی ہے ، امپورٹڈ حکومت کی ایما پر پنجاب پولیس نے ظلم جبر اور ناانصافی کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں،پنجاب پولیس نے رات کے اندھیرے میں ایک ظلم کی نئی داستان رقم کی ہے ، شہباز سرکار مسلسل چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، موجودہ سیاہ ترین دور حکومت میں ہر طرف ظلم کا دور دورہ ہے
اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
تحریک انصاف کےصدر چودھری پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،پولیس کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر پولیس نے پرویز الہٰی سمیت 50 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمہ انسپکٹر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا،