باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں بارش کے بعد کئ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں جاری شدید بارش کے نتیجے میں تقریباً 60 فیڈروں سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔لیسکو کا عملہ پوری طرح سے الرٹ ہے اور جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ خود صورتحال کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لائن اسٹاف کو بجلی بحالی کے کاموں کے دوران سیفٹی کے تمام اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے صارفین سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں۔

لاہور میں بارش کے بعد بجلی غائب،چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی غائب،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور مون سون کا سپیل اتوار تک شہر میں بارش برساتا رہے گا۔بارش کے بعد شہر کی پھر وہی صورتحال رہی، کئی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

فرض کی ادائیگی ایسے بھی ہوتی ہے، بارش کے دوران ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار

Shares: