باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتارکر لیا۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو ڈاکو کینٹ میں شہری سے گن پوائنٹ پر مہران کار چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق متعلقہ سیکٹر میں ڈاکوؤں کی واردات و حلیہ جات کے متعلق انائونسمنٹ پر ڈولفن ٹیمیں الرٹ ہو گئیں۔
مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی چھیننے کے بعد بھٹہ چوک پر فروٹ شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی۔ بھٹہ چوک پر واردات کے دوران ڈولفن سکواڈ و پیرو کی ٹیموں سے آمنا سامنا ہوا، جس پرمسلح ڈاکوؤں نے ڈولفن سکواڈ و پیرو کے تعاقب پر فائرنگ شروع کردی۔
ڈولفن و پیرو ٹیموں نے ملزمان کو رائونڈ اپ کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی مہران کار،پسٹل،کیش،3 موبائل فونز و 3پرس برآمد ہوئے، ملزمان گلفام و کلیم کو چوکی نادر آباد کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کی طرف سے سیکٹر انچارج و ٹیموں کو شاباش دی گئی، اور ہدایت کی گئی کہ ڈولفن و پیرو سیکیورٹی نقطہ نظر کے حوالہ سے شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔