لاہوری آج عبرت کا نشان کس کو بنائیں گے ،شہریار آفریدی نے بتا دیا

0
43

لاہور کے غیور عوام آج مسترد شدہ کرپٹ سیاستدانوں کا بائیکاٹ کرکے انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے. چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی نوٹنکی کو مسترد کرکے عوام وزیراعظم عمران خان کے تدبر اور بصیرت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے.پی ڈی ایم کے نام پر جمع ہونیوالے شرپسند ماضی میں ایک دوسرے کو چور لٹیرا ہونے پر وطن فروش اور عوام دشمن کہتے رہے. مگر یہی سیاسی ٹھگ آج اپنے اپنے لوٹ کا مال بچانے کیلئے اکھٹے ہوگئے ہیں. عوام 2018 کی طرح اس بار بھی انہیں شکست فاش دینگے.

شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ نیکٹا کے تھریٹ الرٹ کے باوجود مسترد شدہ سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لاہور کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر تلا بیٹھا ہے. کسی ناگہانی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پی ڈی ایم کی قیادت پر ہوگی.ایک طرف بھارتی غیر قانونی قابض افواج لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بمباری کررہی ہیں اور ہماری بہادر افواج دشمن کا مقابلہ کررہی ہیں.ایسے حالات میں چند چور لٹیرے سیاستدان پی ڈی ایم کے لبادے میں چھپ کر لانگ مارچ کے نام پر ملک میں فسادات کا منصوبہ بنارہے ہیں. حکومت اور عوام کرونا وائرس جیسے عفریت کامقابلہ کرنے میں متحد ہیں مگر مفاد پرست سیاستدانوں کا ٹولہ اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتا ہے،

پاکستانی قوم ان گنے چنے مفاد پرستوں کو قومی مفاد سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی سکتی.وقت آگیا ہے کہ عوام ان مفاد پرست خاندانی چوروں کا محاسبہ کریں گے. لاہور کے غیور عوام آج اس مفاد پرست ٹولے کا بائیکاٹ کرکے انکا محاسبہ کریں گے.
لوٹ مار کی سیاست کے خاتمے کا وقت آپہنچا ہے. آج عوام چوروں اور لٹیروں کا بوریا بستر گول کردینگے.بار بار جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹنے والے سیاسی مداری ایک بار پھر اکٹھے ہو کر عوام کو خالی اور جھوٹے نعروں سے دھوکہ دینے نکل آئے ہیں

عوام ان کھوکھلے اور جھوٹے نعروں کی حقیقت جان گئے ہیںمزید ان چوروں لٹیروں کے ہاتھوں بیوقوف بننے کےلئے تیار نہیں ہیںعوام نے ان چوروں کو 2018 فاٹا اور گلگت الیکشن میں بار بار مسترد کیا،اب یہ ٹولہ اپنی سیاسی نوٹنکی لے کر پی ڈی ایم کے نام سے لوگوں کو پاگل بنانے نکلا ہے،مودی، کووڈ اور پی ڈی ایم تینوں پاکستان کے دشمن ہیں،ہر طرف یہ ٹولہ پاکستان کے مفادات پر حملہ آور ہے۔
عمران خان کی قیادت میں ہم ان تینوں دشمنوں کو اتحاد سے شکست دیں گے

Leave a reply