لاہورسمیت ملک بھر کے بڑے شہروں میں آٹے کا بحران جاری ہے۔

ڈی سی لاہوردانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 20 مقامات پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے ٹرک کھڑے کر دئیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ماڈل اور اتوار بازاروں میں بھی آٹے کے ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں جہاں سے عوام الناس آٹا خرید سکتے ہیں.ماڈل بازار ٹیپو چوک گرین ٹاؤن ، ماڈل بازار شیر شاہ کالونی چوہنگ، ماڈل بازار وحدت کالونی ، ماڈل بازار مین پلازہ جوہر ٹاؤن، ماڈل بازار سبزہ زار، ماڈل بازار رائیونڈ ، ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل بازار چوہنگ ، ماڈل بازار چائنہ سکیم گجر پورہ میں ٹرک کھڑے کئے گئے ہیں.

ڈی سے لاہور کا کہنا ہے کہ شہر میں آٹے کی قلت نہیں ہے، ضلعی انتظامیہ شہریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔گوجرانوالہ میں بھی آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ایک ہفتہ کے دوران فائن آٹے میں 15 روپے کلو جبکہ چکی کے آٹے میں 20 روپے اضافہ ہوا ہےْ

شہریوں نے آٹے کے بحران سے پریشان ہو کر حکومت سے ریلیف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گھر کی ضرورت سے انتہائی کم آٹا دیا جا رہا ہے جبکہ دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے لہذا اس مسئلے کا جلد از جلد حل کیا جائے.
‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
واضح‌رہے کہ وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Shares: