ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے

ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے #Baaghi

ٹک ٹاک اسٹار لائبہ شاہ نے فیصل قریشی کی لائیو شو کے دوران ڈانٹنے پر بھی دلچسپ مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جسے انٹرنیٹ صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیئے۔

مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

اس ڈانٹ پر لائبہ شاہ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جسے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

لائبہ شاہ کی جانب سے فیصل قریشی کے ڈانٹنے والے پورے سین کی ویڈیو پر خود ہی سب کردار نبھاتے ہوئے دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے، لائبہ شاہ کے اس ویڈیو میں اُن کے چہرے کے تاثرات بھی کافی دلچسپ ہیں-

لائبہ شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سب تو ٹھیک ہے بس چپیڑیں نہیں مارنی چاہیے تھیں۔

کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں فیصل قریشی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھےلائیو شو میں دو سوشل میڈیا انفلائینسر کی سالگرہ منائی جا رہی تھی جس دوران ٹک ٹاکر مسکان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انفلائنسر کی گردن پر تھپڑ مارے گئے تھے جس پر فیصل قریشی کا ٹک ٹاکر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

یصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

Comments are closed.