مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...

تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس...

لیلی کی سینئر اداکارائوں پر ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید

اداکارہ لیلی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں کتنا کام ہو رہا ہے پھر بھی جھوٹ بولتے ہوئے کچھ اداکارائوں کو شرم نہیں آتی، وہ کہہ رہی ہوتی ہیں کہ ہمارے پاس تو کام ہی بہت زیادہ ہے حالانکہ کئی برس سے وہ فری بیٹھی ہوئی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں جب سے شوبز انڈسٹری میں آئی ہوں میں نے بہت عزت کے ساتھ کام کیا ہے میری اچھی شہرت سے بہت سارے لوگ جیلس ہوتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ مجھے بدنام کرنے کے بہانے ڈھونڈے جاتے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے مزاج کی بندی ہوں سمجھ میں‌آئے تو کام کر لیتی ہوں ورنہ فری بیٹھی رہتی ہوں.

اداکارہ نے مزید کہا کہ ”میں آج جو بھی ہوں اپنی محنت اور میڈیا کے تعاون کی وجہ سے ہوں‌”، میڈیا نے مجھے ڈے ون سے سپورٹ کیا ہے ، اور ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے، جب بھی مجھ پر براوقت آیا میڈیا ساتھ کھڑا ہو گیا ، آج بھی میرا میڈیا کے ساتھ مضبوط اور پائیدار رشتہ ہے . یاد رہے کہ فلمسٹار لیلی نے فلموں میں کام کیا اس کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ سٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا.

لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی