لیلی او لیلی گانے والی بلوچ بچی کون ہے?

0
81

گذشتہ برس علی ظفر کے ساتھ بلوچی گانا لیلی او لیلی گانے والی لڑکی کوئٹہ کی عروج فاطمہ کا کہنا ہے کہ علی ظفر کے ساتھ پرفارم کرنا میری بہت خوش قسمتی ہے اور گانا ہی میری پہچان ہے لوگ مجھے میری گائیکی سے پہنچانتے ہیں

باغی ٹی وی : معروف گلوکار علی ظفر کے ساتھ بلوچی گانا لیلی او لیلی گانے والی گلوکارہ عروج فاطمہ نے اپنے ایک انٹر ویو میں اپنے کیریئر کے بارے میں بات کی انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ سال کی عمر سے گلوکاری کا آغاز اپنے سکول سے کیا اور وہیں سے پھر میرانیا کرئیر شروع ہوا اور مجھے مختلف این جی اوز میں پرفارم کرنے کےمواقع ملے

انہوں نے کہا میں چار سال سے گا رہی ہوں اور میں تقریباً پورے کوئٹہ میں پرفارم کر چکی ہوں

گلوکارہ کے مطابق وہ صوفیانہ کلام میں مشہور و مقبول گلوکارہ عابدہ پروین ست متاثر تھیں اور انھیں کے کلام سنتی اور گاتی ہوں اور پاپ اور راک سٹار میں مجھے علی ظفر کے گانے پسند ہیں اور انہیں کو سنتی ہوں انہوں نے کہا علی ظفر نے لیلی او لیلی میں مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور میرے لیئے بہت اچھا گانا سپورٹ کیا

عروج فاطمہ نے بتایا کہ گائیکی میں انھیں ان کے بھائی حسن نے سپورٹ کیا اور گٹار بجانا بھی سکھایا ہر کسی کا استاد ہوتا ہے جس سے گانا گانا سیکھا جاتا ہے لیکن گائیکی میں نے کسی سے نہیں سیکھی میرا کوئی استاد نہیں لیکن میں اپنے بھائی کو استاد مانتی ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے گٹار بجانا سکھایا اور میری سپورٹ کی

پڑھائی کے حوالے سے بھی عورج فاطمہ نے بات کی گلوکارہ نے کہا وہ اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیتی ہیں اور پوزیشن ہولڈر ہیں انہوں نے کہا اللہ کا کرم ہے میں سب کچھ مینیج کر لیتی ہوں

لیلی او لیلی گانے کے بارے میں بھی گلوکارہ نے بات کی کہا کہ میں علی ظفر کے گھر جانے سے پہلے بہت گھبرا رہی تھی کہ وہ بہت ڑے سٹار ہیں پتہ نہیں میں ان کے سامنے گا پاؤں گی یا نہیں لیکن جب ہم نے گانا ریکارڈ کیا ان کے ساتھ کام کیا تو وہ بہت اچھے انسان ہیں

گلوکارہ نے کہا چونکہ علی ظفر کا پہلا بلوچی گانا تھا ہم نے ان کو کچھ لیرکس بتائے اور ان کو گانے کی ٹرانسلیشن بتائی پھر گانا ریکارڈ کیا اور گانا بہت پسند کیا گیا

گلوکارہ کے مطابق ان کی خوش قسمتی ہے اور وہ بہت لکی ہیں جو انہوں نے علی ظفر اعلی گلوکار اور اچھے انسان کے ساتھ کام کیا انہوں نے اتنا اچھا میرے ساتھ گایا کہ میرا گانا بہت مقبول ہوا اور میرے فولورز بہت زیادہ ہوگئے

عروج فاطمہ نے کہا کہ گائیکی ہی ان کی پہچان ہے اور لوگ مجھے میری گائیکی سے ہی پہنچانتے ہیں منفی کمنٹس کی وجہ سے میں کبھی بھی گانا نہیں چھوڑوں کی

علی ظفر کے گانے ‘لیلیٰ و لیلیٰ’ نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا


اپنے مستقبل کے بارے میں عروج فاطمہ نے بات کی اور بتایا کہ وہ آرمی ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں یہ ان کا خواب ہے لیکن وہ گائیکی بھی ساتھ ساتھ جاری رکھیں گی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رہ کر اس فیلڈ میں آنا لڑکیوں کو اچھا نہیں سمجھتا جاتا لیکن مجھے میری فیملی اور خصوصاً بھائی کی سپورٹ تھی جو کہ میں یہ سب کر پا رہی ہوں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ بلوچستان جیسی جگہ پر رہ کر مجھے میری فیملی سے اتنا سپورٹ ملا ہے

انہوں کہا جس طرح میں آگے آئی ہوں اگر کسی اور میں بھی ٹیلنٹ ہے خاص کر کسی لڑکی میں تو اسے ضرور آگے آنا چاہیئے انہوں نے اہپنے پیغام میں بلوچستان کے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے بیٹی یا بیٹے میں کوئی ٹیلنٹ ہے تو اسے آگے لائیں اس سے ہمارے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کا نام روشن ہوگا

انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں کوئی ٹیلنٹ نہیں ہے لوگ بلوچستان کو کچھ سجھتے ہی نہیں ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے بلوچستان میں بہت ٹیلنٹ ہے بس انہیں کچھ کسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے انہوں نے کہا بلوچستان والوں کو میرا یہی پیغام ہے ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو سپورٹ کریں اور آگے لائیں

میں جو بھی کام کرتا ہوں فینز کے لئے کرتا ہوں علی ظفر

Leave a reply