لکی مروت پولیس مقابلہ دو مجرمان اشتہاری ہلاک

0
106

انچارج چوکی عباسہ خٹک پی اے ایس ائی زاید خان کی قیادت میں پولیس پارٹی معمول کے گشت پر تھا کہ انکا امنا سامنا ضلع لکی مروت اور کرک کو انتہائی مطلوب پانچ مجرمان اشتہاریوں سے ہوا ،اشتہارہوں انعام اللہ اور مدثر ہمراہ دیگر مجرمان اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر بذریعہ اسلحہ آتشیں بانیت قتل اندھا دھند فائرنگ کی جس سے پولیس کنسٹیبل فرمان زخمی ہوگیا۔

پولیس پارٹی کی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ میں دو ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر تین اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہو گیے۔ مرنے والوں کی شناخت انعام اللہ سکنہ عباسہ خٹک اور مدثر ولد لطیف سکنہ عباسہ سے ہوئی دونوں اشتہاری ضلع کرک کو قتل کےکہی مقدمات میں مطلوب تھے اور عباسہ خٹک م﷽یں مفروران کے ساتھ پہاڑوں کی طرف جا رہے تھے۔ مرنے والے ملزمان سے دو عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن، بنڈولئیر اور دو عدد دستی بم برآمد ہوکر قبضہ پولیس کئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی لکی مروت ، ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان و دیگر افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور فرار ملزبان کے لئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او لکی نے بہادری سے مفروروں کا مقبلہ کرنے پر چوکی انچارچ عباسہ زاہد خان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تمام کیلئے توصیفی اسناد کا اعلان کیا۔

زخمی پولیس جوان فرمان اللہ کو علاج معالجے کے لیےبنوں ہسپتال منتقیل کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی پی او لکی مروت عمران خان اور ایس پی انوسٹی گیشن شفیق خان نے ہسپتال پہنچ کر زخمی جوان کی عیادت کی اور انکو بہتر فوری طبی امداد مہیا کرنے پر خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں کے ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں زخمی جوان کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply