لال حویلی سے میں پیدل فیض آباد جاؤں گا۔ شیخ رشید

لال حویلی سے میں پیدل فیض آباد جاؤں گا۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ لانگ مارچ کے لیے لال حویلی سے جم غفیر کے ساتھ فیض آباد جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سے جو ڈرا اور دھمکا رہا ہے وہ سن لے ہم آ رہے ہیں اور معیشت تباہ کرنے والوں کے لیے اعلان جنگ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں پیدل لال حویلی سے فیض آباد جاؤں گا۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی بلکہ پی ٹی آئی کو دیوار پر لکھا پڑھنے کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اسٹیبلشمینٹ الیکشن کی تاریخ لے کر دے گی جو غلط ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ نے غیر سیاسی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوج نے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمارے کہنے پر نہیں کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کارکنان کو آج کے جلسہ کیلئے پی ٹی آئی رہنماء منتے ترلے کرنے لگے
ہمارے ڈراموں کی کہانیاں گھٹیا ہیں جس میں رونا دھونا دکھایا جاتا ہے عفت عمر
دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی کا فائدہ دوسری پاکستانی فلموں کو بھی ہو گا
دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوری انتخابات نہیں ہوتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ راولپنڈی اپنی قوم کے لیے جا رہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔

Comments are closed.