خانیوال:ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈائون کے سلسلہ کو جاری
پپلز کالونی میں موجود 7 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا 12 کینال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا-جبکہ جہانیاں کے نواحی علاقہ 96 دس آر میں اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان نے 56 کینال سرکاری رقبہ کا ناجائز قبصہ واگزار کرالیا- واگزار کرائے رقبہ کی مالیت 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے پپلز کالونی زیڈ بلاک میں کی گئ اس کارروائی کی نگرانی کی رقبہ پر قائم تعمیرات کو بھاری مشنیری کی مدد سے مسمار کردیا گیا-
آپریشن میں محکمہ مال کے عملہ،پولیس اور رضاکار فورس نے بھی حصہ لیا – واگزار کرایا گیا رقبہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر کا اس حوالہ سے کہنا ہے ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا ضلعی انتظامیہ کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی- انہوں مزید کہا ہے کہ واگزار کرائے رقبہ پر کسی کو دوبارہ قبضہ کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی-








