ضلع خیبر لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے عوام کا این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا

0
44

مینہ وال شینواری، تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے جوانوں اور عوام نے این ایل سی اور ایف بی آر حکام کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنا سے طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری. پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شاہ رحمان شینواری پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالرزاق شینواری. برکت اللہ شینواری لطفِ اللہ شینواری اور دیگر شریک ہوئے ،

مقررین نے کہا کہ ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ کیا گیا جون 2015میں 300کنال زمین دینے کی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور دیگر زمینوں پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے جوکہ قوم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی اور سراسر ظلم ہے . مقررین نے ایف بی آر اور این ایل سی حکام کو 10دن کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ دس دن کے اندر ہمارے خوگہ خیل قوم کے ساتھ مزاکرات کریں بصورت دیگر نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اس لئے این ایل سی اور ایف بی آر حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ مزکورہ مسئلہ کے پر امن حل کے لئے 9رکنی کمیٹی کے ساتھ مزاکرات کریں تاکہ مزکورہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے اور خوگہ خیل قوم کے عوام کو اپنا حق مل جائے

Leave a reply