پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے: شاہ رحمان شینواری

لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شنواری کی رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ضلع خیبر میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، شاہ رحمان شینواری

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خیبر این اے 27 سے قومی اسمبلی اور پی کے 69 کے امیدوار شاہ رحمان شینواری نے اپنے ساتھیوں نعمت اللہ شینواری، ہمیش شینواری، ابوذر مسرور اور حضرت نبی لنڈی کوتل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام کیلئے تمام عوامی منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں اور سابق فاٹا میں تمام بڑے پراجیکٹ منظور کی ہے جس میں لنڈی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور کالج سمیت تمام منصوبے عوام کے سامنے ہیں

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 2011 میں قبائلی عوام کیلئے سیاسی ایکٹ نافذ کیا ہے اور یہاں کے عوام کیلئے سب سے پہلے پی پی پی نے قبائلی عوام کو ووٹ کا حق دیا ہے اور پارلیمنٹ میں مزدوروں اور غریب عوام کیلئے سب سے مؤثر آواز بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے بلند کی ہے

پاکستان تحریک انصاف کو بھی سیاسی میدان میں مکمل موقع دینا چاہئے ،میں ذاتی طور پر ان سے انتخابی نشان چھیننے کے خلاف ہوں کہ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر یہاں کے عوام کیلئے یونیورسٹی سمیت فی میل ایجوکیشن کیلئے کام کریں گے اور بالخصوص اسی حلقہ کے عوام جو ابھی تک پینے کی پانی سے محروم ہیں جو کہ افسوسناک ہے ابھی تک کسی پارلیمینٹرین نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے

انہوں نے کہا اگر عوام نے مجھے موقع دیا تو شلمان واٹر سپلائی سکیم سمیت پانی کیلئے جس میں بارانی ڈیم ودیگر منصوبہ ہے کیلئے ایمرجنسی بنیاد پر کام کرینگے کیونکہ پانی کی سطح انتہائی نیچے چلی گئی ہے، انہوں نے بجلی کے حوالے سے کہا کہ گریڈ اسٹیشن میں جس فیڈرز پر بوجھ ہے نئی فیڈرز لائینگے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئے کام کریں گے

انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے عوام کو کوئی سہولیات نہیں ہے دورافتادہ علاقے شلمان، بازار زخہ خیل ودیگر علاقے جہاں پر صحت سہولیات نہیں ہے وہاں پر بنیادی مراکز صحت بنائیں گے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جو کمی ہے ان پر بھرپور توجہ دینگے

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار ہیں کثیر تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اس کیلئے پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں گے کیونکہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور پارلیمنٹ سے ہی بڑے عوامی منصوبوں کو منظور کرینگے اور اگر موقع مل گیا اور وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آگئی تو طورخم بارڈر پر ایکسپورٹ امپورٹ کے حوالے سے مضبوط پالیسی بنائیں گے تاکہ دو طرفہ تجارت بھی ترقی کریں اور غریب عوام کو روزگار کے مواقع مل جائے اب بھی کئی دنوں سے طورخم بارڈر بند ہے

جس سے دونوں ممالک کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے ذمہ داران غریب عوام پر رحم کریں اور عوام دشمن پالیسیوں کی بجائے عوام دوست پالیسی بنائے کیونکہ ملک اور جمہوریت کیلئے پی پی پی قیادت نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں ہم ملک کے طاقتور طبقے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں آئین و جمہوریت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنائے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ طریقہ سے اپنی اپنی پالیسیوں پر عمل کرکے ملک کی تقدیر کو بدل لیں.

Leave a reply